بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی بہو بننے کی خواہش ابھی تک پوری نہیں ہو سکی، لیکن انہوں نے اپنے منہ بولے بھائی سلمان خان کیلئے پاکستانی دلہن کا انتخاب کر لیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سلمان خان کے لیے پسند کرتی ہیں۔ اس ویڈیو نے ایک بار پھر راکھی ساونت کو میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ویڈیو میں راکھی ساونت سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں: "سلمان بھائی، میں نے تمھارے لیے بھابھی چن لی ہے، ہانیہ عامر، جو پاکستان سے ہیں، اور وہ میری بھابھی بنیں گی۔”راکھی نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ہانیہ عامر بالی وڈ میں آئیں اور سلمان خان کے ساتھ کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہانیہ، سلمان خان اس وقت دبئی میں ہیں اور میں تمھارے لیے ان سے بات کروں گی۔”
اداکارہ نے اپنی باتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا، "شکر ہے بالی وڈ نے سن لی ہے اور ہانیہ عامر اب بالی وڈ کے گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔”