بالی وڈ کی مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے ایک خاص اقدام سے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے 20 افراد کو عمرے کے لیے سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا ، جن میں 10 پاکستانی اور 10 بھارتی بہن بھائی شامل ہیں۔

راکھی ساونت نے دبئی سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، "میں راکھی فاطمہ کے نام سے 10 پاکستانی اور 10 بھارتی بہن بھائیوں کو عمرے پر بھیج رہی ہوں، یہ میری طرف سے اللہ کی راہ میں کیا جانے والا ایک چھوٹا سا نیک عمل ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وہ دبئی میں موجود ہیں اور ان تمام زائرین کو احرام پہنائیں گی۔ "یہ میرے لیے پہلی بار ہے اور میں تھوڑی نروس ہوں، مگر میں دعا گو ہوں کہ اللہ میرے اس نیک عمل کو قبول کرے۔”

اس ویڈیو میں راکھی نے عمرہ زائرین کے لیے کھانا اور احرام تقسیم کرتے ہوئے ان کی سعودی عرب روانگی کے انتظامات مکمل کیے۔ راکھی کی اس کوشش نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے اور ان کی نیک نیتی کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت نے اپنی دوسری شادی سے قبل اسلام قبول کیا تھا، تاہم ان کی شادی بھی ناکام ہو گئی تھی۔ اس کے باوجود، راکھی نے اپنے نیک کاموں اور حسن سلوک کے ذریعے اپنی زندگی میں ایک نیا مقصد تلاش کیا ہے۔

تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ میں جیتنے کی نیت سے آتی ہیں،روہت شرما

نیوزی لینڈ سے شکست،مبشر لقمان نے پی سی بی،پاکستانی کھلاڑیوں کو آئینہ دکھا دیا

Shares: