دبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی دودی خان کے ساتھ ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں اداکارہ کو ہیرے کی انگوٹی پہنے دیکھا جاسکتا ہے-
باغی ٹی وی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، جو اپنی متنازعہ شہرت اور محبت کی کہانیوں کےلیے مشہور ہیں، اب پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ منگنی کی خبروں میں زیرِ بحث ہیں دونوں کی ملاقات اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
راکھی ساونت کی جانب سے ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں دودی خان نے انھیں ہیرے کی انگوٹھی دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کی افواہیں پھیل رہی ہیں، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دودی خان نے راکھی کو ہیرے کی انگوٹھی دی، وائرل ویڈیو میں دودی خان کو راکھی کو ڈائمنڈ رنگ پہناتے دیکھا گیا، راکھی نے انگوٹھی کے اصلی یا نقلی ہونے پر سوال اٹھایا، جس پر د و دی خان نے کہا کہ یہ اصلی انگوٹھی ہے، جو ایک دوست کی جانب سے ایک دوست کےلیے ہے۔
احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے
حال ہی میں دودی خان اور راکھی ساونت کی ملاقات دبئی میں ہوئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، ان ویڈیوز میں راکھی نے دودی سے شکایت کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے وعدہ کرکے بیچ راستے میں چھوڑ دیا دودی خان نے اس پر مختلف جواز پیش کیے۔
واضح رہے کہ دودی خان نے ایک ویڈیو پیغام میں راکھی کو ہاتھ تھامنے کی پیشکش کی، جس پر راکھی نے بھارت سے ویڈیو پیغام میں ہی جواب دیا تاہم، دودی خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے راکھی سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ راکھی کی شادی اپنے کسی دوست سے کروائیں گے، اور یہ کہ وہ پاکستان کی ہی بہو بنیں گی-
حکومت کو خوف ہے کہ آئین کے نام پر کانفرنس نہیں ہوسکتی،شاہد خاقان عباسی








