رکشہ میں خاتون کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش ناکام

رکشہ میں خاتون کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش ناکام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر ریسپانڈ کرتے ہوئے خاتون کو اغواء ہونے سے بچا لیا،ڈولفن ترجمان کے مطابق رکشہ سوار خاتون کو 4 مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغواء کیا،ڈولفن ٹیم کے پہنچنے پر ملزمان نے ڈولفن پر فائرنگ کردی، کراس فائرنگ کے تبادلے میں ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ڈولفن ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم ریکارڈ یافتہ ہےجس کے خلاف ہوائی فائرنگ وشراب نوشی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ہلاک ملزم کی شناخت جہانگیر کے نام ہوئی، ڈیڈ باڈی کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

رکشہ ڈرائیورنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان ممتاز نامی خاتون کو اغواء کرکے ساتھ لے جانا چاہ رہے تھے۔چاروں ملزمان کے پاس اسلحہ تھا اور نشے میں دھت تھے۔ڈولفن ٹیم نے خاتون کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ لیاقت آباد منتقل کردیا۔

Comments are closed.