رکشہ میں دوران سفر خواتین کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں
رکشہ ڈرائیور کے روپ میں وارداتیں کرنے والا گروہ گارڈن ٹاؤن پولیس کے شکنجے میں آ گیا،ملزمان اکیلی سواری خصوصا خواتین کو نشانہ بناتے تھے،
گرفتار ملزمان میں الیاس،سرفراز اور وسیم شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے2 موٹر سائیکل ،آٹو رکشہ،نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزمان نے دوران تفتیش 08 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،
رکشہ ڈرائیور کے روپ میں وارداتیں کرنے والا گروہ گارڈن ٹاؤن پولیس کے شکنجے میں،،#baaghitv #pakistan #punjab #police #lahore @OfficialDPRPP pic.twitter.com/zC2PGmaoyt
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 11, 2021
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے،
ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن اور انکی ٹیم کو شاباش دی،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،