بھارت کی ریاست میزورام میں زیر تعمیر ریلوے پل گر گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت کئی مزدور حادثے کی جگہ پر کام میں مصروف تھے بھارتی پولیس کے مطابق ملبے سے 17 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے حادثے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


ریاست کے وزیر اعلیٰ زورامتھانگا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جائے حادثہ کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں پل کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے لکھا کہ آئیزول کے قریب سائرنگ میں زیر تعمیر ریلوے اوور برج آج گر گیا کم از کم 17 مزدور ہلاک ہوئے ریسکیو آپریشن جاری ہےاس سانحہ پر گہرا دکھ ہوا میں تمام سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے بڑی تعداد میں باہر آنے والے لوگوں کا مشکور ہوں-

برطانیہ میں 10 سالہ بچی کا قتل، پاکستان میں مقیم ملزم کا بھائی گرفتار


وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں افسوس ناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں کہا گیا کہ ان لوگوں سے تعزیت جو اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے پی ایم ریلیف کی طرف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ زخمیوں کو 50ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

ایشیا کپ 2023:نیپال کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

Shares: