سجاول :پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں نے کراچی میں مظاہرین پر تشدد کے خلاف پبلک پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی

باغی ٹی وی ضلع سجاول (یاسر علی پٹھان) پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں نے کراچی میں مظاہرین پر تشدد کے خلاف پبلک پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی
تفصیل کے مطابق سجاول میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں کی جانب سے کراچی میں مظاہرین پر تشدد کے خلاف پبلک پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈاکٹر عثمان سرویچ، ڈاکٹر انور میمن، فہیم میمن، منظور لغاری، سلیمان منارو، سکینہ بوبک پی ٹی آئی رہنما ممتاز شاھ اور دیگر نے کی احتجاج کرنے والے شرکاء نے سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اجتجاج کرنے والے شرکاء کا کہنا تھا کے پر امن احتجاج ہر پاکستان میں رہنے والے شہری کا جمہوری حق ہے پر امن مظاہرین پر لاٹھیاں برسانا کہاں کا انصاف ہے
کراچی میں پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف پر تشدد شرمناک عمل ہے اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیئے گئے تو ایمرجنسی اور لیبر روم کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا انہوں کا مذید کہنا تھا کہ فوری طور پر گرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا رسک الاؤنس فل فور بحال کیا جائے۔

Comments are closed.