تونسہ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار) سول سوسائٹی کے زیر انتظام کلمہ چوک تونسہ سے چوک ہاشم تک پاک فوج کے حق میں پاک امن ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ،وکلا، سول سوسائٹی ، صحافی برادری ، تاجر برادری ،اساتذہ، طلباء ،اور مذہبی حلقوں کی جانب سے کی گئی
ریلی میں اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، پاک فوج زندہ باد ریلی کے شرکاء اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سید جمیل حیدر شاہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ مختیار احمد جتوئی، ایم ایس تونسہ ڈاکٹر طاہر حسین نتکانی، ایڈوکیٹ سید صفدر عباس شاہ، غنا محمد گجر، مولانا عبد الرشید سیفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیر بارڈر۔ افغانستان بارڈ سمیت ہر جگہ خدمات انجام دے رہے ہیں اور جانیں قربان کر رہے ہیں عوام انکے ساتھ ہیں اور ہر محاذ پر اپنے فوج کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے دشمن پاک فوج کے خلاف پروپگنڈہ کر کے عوام اور فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی عوام اپنے فوج سے محبت کرتے ہیں عوام اور فوج کے درمیان دوریاں نہیں پیدا کی جا سکتی ہیں
Shares:








