وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں 40 لاکھ مستحق خاندانوں میں فی کس 5 ہزار روپے تقسیم کرنیکا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار رمضان میں مستحق خاندانوں کو نقد رقم فراہم کی جائیگی،وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت اس بار ہم 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی مستحق 5 ہزار روپے نقد دیے جائیں گے۔رانا تنویر حسین نے کے مطابق مستحق افراد کے زمرے میں آںے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ برس کیا جانے والا یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے مستحقین کی امداد کا تجربہ اچھا نہیں رہا تھا۔ اسٹورز پر بد انتظامی اور ناقص معیار کے علاوہ وزیراعظم کو بھی اس حوالے سے بہت سی شکایات تھیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ یوٹیلٹی اسٹور نے کہا ہے کہ وہ سبسڈی کے بغیر اشیا پر 15 فیصد رعایت دیں گے، یوٹیلٹی اسٹور پر کوالٹی چیک کی ہے، بہتر معیار ہے،قیمت بھی بازار سے سستی ہے، رمضان میں یوٹیلٹی اسٹور کو زیادہ کام کرنا چاہیے، چینی کی قیمت کم کریں۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان
قائمہ کمیٹی داخلہ کامصطفیٰ قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ
شازیہ مری کی وزراء کی فوج بھرتی کرنے پرحکومت پر تنقید
صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت