رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات بدل دیے گئے۔
باغی ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کے دوران لاہور میں اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوں گے اور چھٹی 1 بجے ہوگی جب کہ جمعے والے دن اسکولوں میں چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8 بجے شروع ہوگی اور چھٹی ساڑھے 12 ہوگی۔دوسری شفٹ کا آغاز 1 بجے ہوگا اور چھٹی 4 بجے ہوگی جب کہ جمعے والے دن دوسری شفٹ ڈھائی بجے شروع ہوگی اور چھٹی 5 بجے ہوگی۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں ماہ رمضان کے آخری عشرے میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، رمضان المبارک کا آغاز معتدل موسم سے ہوگا لیکن اختتام گرم موسم سے ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے آغاز میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ آخری ایام میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی، ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی
اے آئی ٹیکنالوجی، ایشیا کے بڑے بینک نے ہزاروں ملازمتیں ختم کردیں
کسٹمز نے بھاری مقدار میں بھارتی ساختہ اسمگلڈ ادویات برآمد کرلیں