انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کیے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا-

باغی ٹی وی: ترک صدر اردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ اشتعال انگیزیوں کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو اپنے پیغامات پہنچا چکے ہیں، اسرائیلی آباد کار اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کیے تو اس کو انتہائی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،اس کے علاوہ ترک صدر نے انتہا پسند اسرائیلی سیاست دانوں کے مسلمانوں کی حرم الشریف تک رسائی کو محدود کرنے کے مطالبے کو سراسر بکواس قرار دیا۔

احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتار ی کی معطلی …

دوسری جانب اسرائیل کوفوجی سازو سامان برآمد کرنے پر کینیڈا کی وزیرخارجہ کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا،ادھر چلی نے لاطینی امریکا کی سب سے بڑی ایرواسپیس نمائش میں اسرائیلی فرموں کی شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ہونے تک جنگ بندی مذاکرات جاری رکھیں گے، حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ میں ہونے والے حالیہ مذاکراتی دور میں اسرائیلی مذاکرات کاروں کی غیر موجودگی کے باوجود حماس غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گی، حماس غزہ میں جاری جارحیت کے خاتمے کے لیے درکار لچک دکھا رہی ہے لیکن اسرائیل اب بھی کسی معاہدے سے کترارہا ہے۔

رمضان سے قبل 40 روزہ جنگ بندی کے لیے حماس، قطر اور مصر کے مذاکرات کار قاہرہ میں موجود ہیں تاہم اسرائیلی مذاکرات کار وہاں موجود نہیں ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 72 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید 86 فلسطینی شہید اور 113 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

Shares: