رمضان میں وزن میں اضافے جیسے مسائل سے پریشان لوگوں کے لئے صنم جنگ کا ویڈیو بلاگ

پاکستانی اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے دوران رمضان وزن میں اضافے جیسے مسائل سے پریشان خواتین و مرد حضرات کے لئے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے-

باغی ٹی وی: اداکارہ صنم جنگ کا کہنا ہے کہ دوران رمضان مجھ سمیت کئی لوگوں کو وزن میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہےکیونکہ سحری افطار میں خود کو روکنا آسان نہیں اور اسی وجہ سے جب ہم رمضان کے بعد اپنے پرانے کپڑے پہننے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ فٹ نہیں ہوتے میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے-

اداکارہ نے اپنے ویڈیو بلاگ میں نیوٹریشنسٹ اور ڈائٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر اریج ہارون کے ڈائٹ پلان کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کہ وہ اگر اس ڈائٹ پلان کو فالو کرلیں تو دوران رمضان کم ازکم 5کلو وزن کم کرسکتے ہیں-

سحری ڈائٹ پلان:
ڈاکٹر اریج کے مطابق وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ وہ سحری کے لیے اٹھیں تو پہلے ایک گلاس پانی پی لیں اور سحری کے دوران مصالحے والی، روغنی چیزوں جیسے تلے پراٹھے ، گھی ،تیل والی چیزیں کھانے سے گریز کریں بلکہ ایک باؤل کمپلیکس کارب یعنی دلیا، جو یا لال آٹے کی ایک چپاتی یا پھر 2 براؤن بریڈ سلائس، ایک ابلاہوا انڈا، 2 سے 3 چمچ دہی اور ایک کھجور لیں اگر کوئی سالن جیسے قیمہ یا کوئی سبزی کھانا چاہتے ہیں تو پھر انڈا نہ کھائیں-

سحری کے دوران چائے،کافی اور کولڈرنکس کا استعمال بھی نہ کیا جائے، چائے کے شدید شوقین افراد بغیر چینی اور زیادہ دودھ والی چائے کا انتخاب کریں جب کہ سحری کے بعد فوراً سونے کے بجائے کم سے کم 40 سے 45 منٹ کا وقفہ لے کر آرام کریں۔

افطار ڈائٹ پلان:
افطار میں رنگ برنگے شربت استعمال نہ کریں جتنے جوسز جن میں سفید چینی کا استعمال ہوتا ہے وہ اگر آپ لیتے ہیں تو ہیوی ہو جاتا ہے قدرتی چیزوں کی طرف جائیں فریش فروٹ لے سکتے ہیں بغیر چینی کے اسمودھیز بنا سکتے ہیں اسٹرابیری کی اسمودھی آلو بخارے کا شربت بنا سکتے ہیں سفید چینی بالکل استعمال نہ کریں کیونکہ وہ تو ایک طرح سے زہر ہے اگر چاہیں تو گُڑ اور شکر لے سکتے ہیں اور نمک ہلکا سا ضرور شربت میں استعمال کریں اگر کسی کو ہائپوٹینسی پرابلم ہے تو وہ نمک نہ ڈالے-

ڈاکٹر اریج کے مطابق درج ذیل افطار ڈائٹ پلان کے ذریعے رمضان میں 4 سے 5 کلو وزن بآسانی کم کیا جاسکتا ہے۔

نماز سے قبل

ایک گلاس لیمنیڈ

2کھجور

ایک بال چنے

مکس فروٹ چاٹ کے بجائے ایک مکمل پھل

بعد نماز مغرب
نماز کے بعد تلی ہوئی چیزوں کے بجائے اپنا رات کا کھانا کھائیں جو کہ ایک چپاتی اور دال یا سبزی پر مشتمل ہو۔

تروایح کے بعد
تراویح کے بعد اگر بھوک ہو تو درج ذیل اشیاء کھائی جاسکتی ہیں ۔

کھجور

سیریل

کوئی بھی ایک پھل یا

انڈے /گرلڈ چکن ان سے آپ کی ڈائجیشن بھی ٹھیک ہو جائے گی اور وزن بھی نہیں بڑھے گا-

ڈاکٹر اریج کے مطابق پکوڑے کے بہت شوقین افراد ہفتے میں تین دن پکوڑے، ایک سموسہ لے سکتے ہیں وہ بھی ایک چھوٹا سا سموسہ ، 3 سے چار پکوڑے اور ایک رول یا پھر بہسن کی روٹی بنا لیں اس میں وہ تمام اجزا ڈالیں جو آپ پکوڑوں میں ڈالتے ہیں اور ہلکا سا گھی یاآئل لگا کر اس بنالیں بہت مزے کی بنتی ہے اور اس سے وزن میں بھی کمی ہوتی ہے-

علاوہ ازیں نیند پوری لیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور رمضان کو عبادتوں کا مہینہ بنائیں نا کہ کھانے کا-

Comments are closed.