قصور
رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش،بلیک مارکیٹنگ مافیا اور ناجائز منافع خور پہلے سے تیار بیٹھے تاجروں کو نیا بہانہ مل گیا
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نے رمضان سے چند دن قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کے نئے طوفان کو دعوت دی ہے
بلیک مارکیٹنگ مافیا اور ناجائز منافع خور تاجر پہلے سے ہی رمضان کی امد کے پیش نظر چیزوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کئے بیٹھے ہیں تاہم اب ان کو سرکار کی طرف سے ایک اور بہانہ مل گیا ہے جس کے باعث وہ اب اپنی من مانیاں مذید کرینگے اور ماہ رمضان برکات میں لوگوں کو تگنی کا ناچ نچائیں گے
گزشتہ رات گورنمنٹ نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپیہ فی لیٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپیہ فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے اور ابھی 31 مارچ تک کوئی پتہ نہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مذید بڑھا دی جائیں
عوام کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کے خرچ کم کرنے کے دعوے بےبنیاد ہی نکلے نا تو سرکاری گاڑیوں میں کمی کی گئی ہے نا ہی پروٹوکول میں کمی ہوئی ، بس ایک عوام پہ ہی جینے کی تنگی کرنا ان حکمرانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے