متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں مسٹر یونیورس کے مقابلے میں گولڈ میدل جیتنے والے رمیز ابراہیم کی آمداور سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں رمیز ابراہیم کا کہنا تھا کہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ مسٹر یونیورس کا مقابلہ امریکہ میں منعقد ہوا جس میں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے ملک کے نام کیا۔ سینئر رہنماؤں سید مصطفی کمال، انیس احمد قائم خانی نے انہیں مقابلے میں ملک کا نام روشن کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کراچی کے نوجوان زندگی کے ہر میدان میں اپنے ملک کا لوہا منواتے ہوئے نظر آتے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ مقابلے میں ملک کے ساتھ کراچی کی بھی نمائندگی کرکے دنیا کو بتادیا کہ کراچی کے نوجوان اسپورٹس میں بھی کسی سے کم نہیں، اگر ہمارے نوجوان کو بہتر تربیت اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ اس ہی طرح پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔سینئر رہنماء سید مصطفی کمال نے رمیز ابراہیم کو مسٹر یونیورس کا مقابلہ جیتنے پر گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے اراکین اور انچارج سی او سی فرقان اطیب بھی موجود تھے۔
جے یو آئی کی 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،علامہ راشد محمود
معاشرے میں سب سے زیادہ قابل رحم ٹریفک پولیس والے ہیں، شرجیل میمن
سکیورٹی مزید سخت،ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ