پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف اپنے آخری سپر 4 میچ سے قبل اہم پیگام پیغام دیا ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن سے دوری برقرار رکھیں۔ انہوں نے ذہنی تجدید کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر اس جذباتی رولر کوسٹر کی روشنی میں جس کا تجربہ ٹیم نے بھارت کے خلاف حالیہ شکست کے بعد کیا۔ سابق کر کٹر نے بتایا کہ اگر کسی کو خصوصی مشق کی ضرورت ہو تو وہ اسے لے سکتا ہے۔ پول پر جائیں، آرام کریں، سوشل میڈیا کو مت چھیڑیں، ٹیلی ویژن چینلز نہ دیکھیں۔ وہاں کچھ اچھا نہیں ہوگا کیونکہ پورا پاکستان مایوس ہے۔ آپ ایسی شکستوں کے بعد ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھاتے ہیں،
دو سپر 4 میچوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا دونوں کے 2 پوائنٹس ہونے کے ساتھ، ان کا مقابلہ اب ایک ورچوئل سیمی فائنل ہے – جو بھی جیتے گا وہ فائنل میں بھارت سے ملے گا۔اگر سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے تو سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا کیونکہ وہ پاکستان (-1.892) کے مقابلے میں بہتر نیٹ رن ریٹ (-0.200) رکھتا ہے۔

Shares: