رانا مشہود کے خلاف وعدہ معاف گواہ کی ضمانت منظور

0
88

لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود اور سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے خلاف وعدہ معاف گواہ سید وسیم کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی،عدالت نے 50 لاکھ روپےکے مچلکے اور 2 شخصی ضمانتوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی ،جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی

درخواست گزار نے عدالت میں کہا تھا کہ رانا مشہور اور عثمان انور نے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا،رانا مشہور اور عثمان انور نے فرضی کمپنیاں بناکر من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے،

رانا مشہود کے خلاف وعدہ معاف گواہ نے بیان ریکارڈ کروا دیا

ملزم وسیم نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ یوتھ فیسٹیول میں رانا مشہود نےغیرقانونی ٹھیکےدیئے ،رانامشہود،عثمان انورنے خزانے کوکروڑوں کا نقصان پہنچایا ،رانا مشہود کی جانب سے غیررجسٹر کمپنیوں کوٹھیکے دیئےگئے،فرضی کمپنیوں،من پسند افراد کوٹھیکے دیئے گئے .

ملزم وسیم احمد نے ریکارڈ کروائے گئے بیان میں مزید کہا کہ سابق ڈی جی اسپورٹس بھی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے،

رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

واضح رہے کہ نیب نے رانا مشہور کے دور میں اسوقت کے ڈی جی سپورٹس عثمان انور کو گرفتار کر رکھا ہے. عثمان انور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے دور میں ڈی جی اسپوٹس بورڈ تھے ،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

Leave a reply