سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرکل آفیسراینٹی کرپشن سیالکوٹ انسپکٹر رانا محمد نواز کوبہترین ریکارڈ اور اچھی شہرت کی بنا پر ڈی ایس پی کے عہدے پر پروموٹ کر دیا.
رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب بھر میں سے بہترین ریکارڈ اور اچھی شہرت کے حامل 62 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کیے جن میں سے ایک فرض شناس پولیس آفیسر رانا محمد نواز کو میرٹ پر سیالکوٹ میں ڈی ایس پی کے عہدے پر پرموٹ کیا گیا ہے۔ انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے رانا محمد نواز پنجاب پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں. گجرانوالہ سے سیالکوٹ میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن تعینات ہونےکے بعد رانا محمد نواز نے کرپشن کے خاص و عام کیسز کونمٹانے اور ان کو منطقی انجام تک پہنچانے میں یکسوئی، لگن اور ایمانداری کے ساتھ محکمانہ خدمات سر انجام دیتے ہوئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن انسپکٹر رانا محمد نواز کی ماہرانہ صلاحتیوں، بہتریں ریکارڈ اور اچھی شہرت رکھنے پر ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی کا عہدہ ملنے پر رانا محمد نواز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ محکمانہ ترقی درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز فیلڈ تجربے کی روشنی میں اپنا کمانڈنگ کردار موثر طور پر ادا کریں

Shares: