fbpx

نون لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف ایک بار پھر گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

نون لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف ایک بار پھر گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے رانا ثنااللہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

لاہور ہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں رانا ثنااللہ کی عبوری ضمانت منظورکی تھی نیب پراسیکیوشن ٹیم نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل تیار کر لی، نیب نے اپنی اپیل میں رانا ثنااللہ کو فریق بنایا گیا ہے، نیب اپیل میں کہا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور کی رانا ثنااللہ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کا ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے،

دوسری جانب رانا ثناء اللہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیب سیاسی دباو َکے تحت سپریم کورٹ جا ریا ہے ،نیب کو سپریم کورٹ میں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا،

نیب نے ن لیگ کی تمام مرکزی قیادت بشمول نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز ،حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق،رانا مشہور سمیت دیگر پر کیسز بنا رکھے ہیں، تمام ن لیگی رہنماؤں کو عدالتیں ضمانتوں پر رہا کر چکی ہیں

قبل ازیں ن لیگ نے جھوٹے مقدمات بنانے پر وزیراعظم، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کے فیصلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے منہ پر طمانچہ ہیں،عدالتی فیصلوں کے بعد عمران خان، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کو مستعفی ہوناچاہیے

شہباز شریف مشکل میں، پیش ہوں ورنہ گرفتار کریں گے، نیب کے بعد ایک اور ادارے نے طلب کر لیا

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

مفاہمت یا یوٹرن، شہباز شریف کو عدالت کے بعد حکومت نے بھی ریلیف دے دیا

جج صاحب،ہم نے قوم کی خدمت کی شہباز شریف ،عدالت نے پھر کیا پوچھ لیا؟