مسلم لیگ ن نے رانا ثنااللہ کو پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کردیا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر اور انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے رانا ثنااللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیاعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔
دوسری جانب ریٹرننگ افسر شریف اللہ نے پبلک نوٹس آویزاں کردیا، جس کے مطابق امیدوار 19 سے لیکر 20 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں،امیداروں کے ناموں کی فہرست 21 اگست کو جاری کی جائے گی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 23 اگست کو مکمل کیا جائے گا۔
امیدوار 30 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں،سنیٹ کی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔یاد رہے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد سینٹ کی نشست خالی ہوئی تھی۔