رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت پیشی کے موقع پر عورت مارچ بارے کیا کہا؟

0
33
rana sana

رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت پیشی کے موقع پر عورت مارچ بارے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کو میرے خلاف بیان دینے کیلیے مجبور کیا گیا،ریکارڈ کیا گیا بیان ہمیں فراہم نہیں کیا گیا،شہبازشریف مارچ کے آخر تک وطن واپس آئیں گے،شہبازشریف واپس آکر اپنا کردار ادا کریں گے،

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ملک میں لوگوں کے کاروبار متاثر ہو گئے،مارچ میں نوازشریف کا علاج ہو جائے گا،شہبازشریف واپس آئیں گے،خواتین کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں ،مارچ ہونا چاہیے،اسلام نے خواتین کو حقوق دیئے ہیں خواتین کے حقوق کے حق میں ہیں ،مارچ ہونا چاہیے حق ملنا چاہیے ،

قبل ازیں انسداد منشیات عدالت میں رانا ثناء اللہ کے کیس بارے سماعت ہوئی،انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے گواہوں کے بیانات کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو بحث کیلیے طلب کرلیا،رانا ثنااللہ نے گواہوں کے بیانات کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی

عدالت میں رانا ثنااللہ کے شریک ملزم عثمان فاروق نے نئے وکیل کا وکالت نامے جمع کروا دیا،فاضل جج نے کہا کہ ملزمان پر فردجرم عائد کرنی ہے جس پر وکلا نے کہا کہ ہمیں تمام کیس پڑھنا ہے اس کے بعد فردجرم عائد کی جائے،پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کے وکلا فرد جرم عائد کرنے سےمتعلق عدالتی وقت ضائع کررہے ہیں،فرد جرم عائد ہو اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو

عدالت نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی

Leave a reply