لاہور:رانا ثنا اللہ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے:سیکورٹی اداروں نے وارننگ جاری کردی،اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اداروں نے وارننگ جاری کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 13 دسمبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذہبی، سیاسی قائدین بالخصوص ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
لاہور پولیس کے مراسلے میں رانا ثنا اللہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں، کورونا اور سیکیورٹی کے خدشے پر ریلیاں اور کارنر میٹنگز کو منسوخ کردیں۔
اُدھر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت میں کبھی کسی سیاستدان کو ایسا تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا گیا، حکومت سیکیورٹی فراہم کرنے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
یاد رہےکہ رانا ثنااللہ ایک بہت بڑی سیاسی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ن لیگ کے اپنے ہی لوگوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کررہےہیں ، ان کواس سےپہلے بھی مقامی گروہوں کی طرف سے سخت پریشانی کا سامنا ہے، جن میں عابد شیر علی اورایسے ہی کئی دیگر گروہ شامل ہیں








