رانا ثناء اللہ ضمانت کیس، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو دیا بڑا جھٹکا

0
43

رانا ثناء اللہ ضمانت کیس، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو دیا بڑا جھٹکا

لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی

نیب کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر سید فیصل رضا بخاری پیش ہوئے ،رانا ثنااللہ وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، نیب نے عدالت میں کیس کو ملتوی کرنے کی استدعا کی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میری طبیعت درست نہیں سماعت ملتوی کی جائے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی کیس فوری طور پر ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی . لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کے وکیل کو دلائل شروع کرنے کا حکم دے دیا،وکیل رانا ثناء اللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف نے کہا کہ منشیات سے اثاثے بنائے، نیب کہتی ہے کہ مشکوک ذرائع سے اثاثے بنائے ،دونوں انکوائریز میں ایک ہی ریکارڈ ہے ،یکم جولائی 2019 کو مجھے گرفتار کیا گیا، نیب نےجائیدادیں اور بینک اکاؤنٹ منجمد کردئیے ہیں، میری بیوی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں بھی منجمد کر دی گئیں،عدالت نے استفسار کیا کہ جائیدادیں منجمد کرنے کے فیصلے کہاں ہیں، وکیل نے کہا کہ اے این ایف نے منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، عدالت نے کہا کہ کیا اس حوالے سے کوٸی عدالتی حکم نہیں ہے، وکیل نے کہا کہ کوئی عدالتی حکم نہیں ہے، رانا ثنااللہ منشیات کیس میں جیسے ہی ضمانت کے بعد گھر پہنچے نیب کا نوٹس بھجوا دیا گیا ،جیل میں کبھی بھی یہ نہیں کہا گیا کہ نیب میں کوٸی انکواٸری چل رہی ہے ،ایک ادارہ کہتا ہے کہ منشیات سے اثاثے بناٸے ریاست کا دوسرا ادارہ انہی کے متعلق کہتا ہے کرپشن سے بنے، رانا ثنااللہ اور ان کے خاندان کے تمام اثاثےڈکلٸیر ہیں ،

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟

نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،رانا ثناء اللہ

ہم یہاں کسی کو نہیں نواز رہے،رانا ثناء اللہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

Leave a reply