کراچی : رنچھوڑ لائن کے قریب بوسیدہ عمارت کا ایک حصہ گرگیا

عمارت میں ایک خاتون سمیت 5 افراد پھنس گئے تھے
0
97
karachi

کراچی میں رنچھوڑ لائن عیدگاہ کے قریب بوسیدہ عمارت کا ایک حصہ گرگیا،جس کے ملبے تلے پانچ افراد دب گئے جنہیں کئی گھنٹوں بعد زندہ نکال لیا گیا۔

باغی ٹی وی : واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کردیں، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عمارت میں ایک خاتون سمیت 5 افراد پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو سرچ آپریشن کے دوران دو افراد ریسکیو ٹیم کو جواب دے رہے تھے جبکہ ملبے تلے دبی خاتون جواب دینے سے قاصر تھیں، جنہیں ننکالا گیا تو امن کی حالت کافی غیر تھی، انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا،عمارت کا ایک حصہ گرنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی بظاہر یہ برطانوی دور کی عمارت ہے جس کے ڈھانچے کو ماہرین نے کمزور اور ناقابل رہائش قرار دیا تھا کیونکہ یہ کسی بھی وقت گر سکتی تھی،متعلقہ حکام نے مکینوں سے جگہ خالی کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن گراؤنڈ فلور پر رہنے والے عمار ت خالی کرنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار تھے اور ان کا کہنا تھا کہ عمارت خالی ہونے کے بعد وہ کہاں جائیں گے۔

Leave a reply