رنگ گورا نہ ہونے پر شہری عدالت جا پہنچا،کریم کمپنی کو جرمانہ
بھارت میں ایک صارف کی شکایت پر عدالت نے ایک مشہور رنگ گورا کرنے والی کریم کی کمپنی پر 15 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائد کردیا۔ یہ فیصلہ ایک طویل قانونی جنگ کے بعد سنایا گیا، جس میں عدالت نے کمپنی کو گمراہ کن اشتہارات دینے اور صارفین کو دھوکہ دینے کے الزام میں قصوروار ٹھہرایا۔
2013 میں شاہ رخ خان کا ایک اشتہار نشر ہوا تھا جس میں وہ ایک معروف کمپنی کی کریم "فئیر اینڈ ہینڈسم” کے استعمال کو اجاگر کر رہے تھے، اور دعویٰ کیا تھا کہ اس کے استعمال سے رنگت صاف اور خوبصورت ہو جائے گی۔ نئی دہلی کے رہائشی جین نکھل نے یہ اشتہار دیکھا اور کمپنی کی اس کریم کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔نکھل نے کمپنی کے دیے گئے وقت (3 ہفتوں) تک کریم کو باقاعدگی سے استعمال کیا لیکن اس کے رنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ تین ہفتے گزرنے کے بعد، نکھل نے کمپنی کے خلاف کنزیومر کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ نکھل کا موقف تھا کہ کمپنی نے اپنے اشتہار میں جھوٹا دعویٰ کیا تھا اور اس کی کریم رنگت میں کوئی بہتری نہیں لا سکی۔
عدالتی کارروائی کے دوران کمپنی نے مختلف قانونی جواز پیش کیے لیکن عدالت نے کمپنی کے اشتہارات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ کمپنی جانتی تھی کہ اس کی کریم کے استعمال سے وہ نتائج نہیں ملیں گے جو اشتہار میں دعویٰ کیے گئے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اشتہار میں کریم کے استعمال کے بارے میں نامکمل ہدایات فراہم کی گئی تھیں اور صارفین کو واضح طور پر یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ یہ نتائج حاصل کرنے کے لیے کیا خاص طریقہ کار ضروری ہے۔عدالت نے کمپنی پر 15 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کیا اور کہا کہ اس میں سے 14 لاکھ 50 ہزار دہلی کنزیومر ویلفیئر فنڈ میں جمع کیے جائیں گے، جبکہ باقی 50 ہزار روپے نکھل کو بطور معاوضہ ادا کیے جائیں گے۔ مزید برآں، عدالت نے نکھل کو قانونی مقدمے کی کارروائی پر 10 ہزار روپے کے اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔
شیر خوار بچوں کو اغوا کر کےخرید و فروخت کرنے والے گروہ پکڑا گیا
شیر خوار بچوں کو اغوا کر کےخرید و فروخت کرنے والے گروہ پکڑا گیا