قصور
سرکاری پابندی کے باوجود بڑے پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے طالب علموں کو صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک کلر کپڑوں میں لازمی آنے کی ہدایت ،نا آنے پر سکول سے فارغ کر دیا جائیگا سکول کیساتھ ٹیوشن بھی لازمی
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کو کرونا وباء کی بناء پر چھٹیاں دی گئی ہیں تاہم چند بڑے سکولوں جن میں دی ایجوکیٹرز اور الحبیب پبلک سکول شامل ہیں کی جانب سے طالب علموں کو صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک کلر کپڑوں میں لازمی سکول آنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ساتھ میں انہی سکول کے ٹیچروں سے ٹیوشن پڑھنا بھی لازمی ہے بصورت دیگر سکول سے نکال دیا جائیگا سکول ایڈمنز کی طرف سے بچوں کے والدین کو واٹس ایپ گروپس کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے اور فیس جلد جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے واضع رہے کہ ان سکولوں کو بچوں کی پڑھائی کی بجائے اپنی فیسوں کی فکر ہے نا کہ کرونا وباء سے بند طالبعلموں کی پڑھائی کی آئے روز بچوں کے والدین کو ہراساں کیا جاتا ہے کہ بچوں کو کلر کپڑوں میں سکول و ٹیوشن بیجھا جائے ورنہ بات نا ماننے والے بچوں کو سکول سے فارغ کر دیا جائیگا

Shares: