الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات پر رینجرز تعیناتی کا فیصلہ کرلیا-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی الیکشن رینجرز کی سیکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور، وزیرآباد اور میانوالی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز کی تعیناتی کے لیے محکمہ دخلہ پنجاب کو خط لکھ دیاالیکشن کمیشن نے 17 سے 19 ستمبر تک پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز کی سیکیورٹی تعینات کرنے کے لیے محکمہ داخلہ کو خط لکھا۔
ذرائع کے مطابق رینجرزکی تعیناتی آرٹیکل220کےتحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے ہوگی، خط کے مطابق انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے رینجرز کی تعیناتی مانگی کی گئی ہے،این اے 66 وزیر آباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں18ستمبر کو ضمنی انتخابات شیڈول ہے۔
پی ٹی آئی رہنمامیاں اظہرکےانتقال کے باعث حلقہ این اے129کی نشت خالی ہوئی جبکہ این اے 66 کی نشست پی ٹی آئی رہنمامحمد احمدکی نااہلی کےنتیجےمیں خالی ہوئی، اسی طرح پی ٹی آئی کے ملک احمد خان کی نااہلی پر پی پی 87 میانوالی کی نشت خالی قرار دی گئی۔