گزشتہ روز احتجاج کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے چکلالہ چھائونی میں شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی،شہید نائیک محمد رمضان اور سپاہی گلفام خان شہید کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا کی گئی ، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی،وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی،نماز جنازہ میں اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول حکام نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس دوران میتوں کو کندھا دیا
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کے حملوں سے رینجرز کے تین اہلکار شہید ہو گئے ہیں،شہید ہونے والے رینجرز کے اہلکاروں میں نائیک محمد رمضان شہید(عمر 47 سال، ساکن ضلع کرک)، سپاہی گلفام خان شہید (عمر 29سال، ساکن ضلع راولپنڈی ) اور سپاہی شاہنواز شہید (عمر 33سال، ساکن ضلع سبی) شامل ہیں،رینجرز کے شدید زخمی اہلکاروں میں نائیک عارف ، لانس نائیک آصف اور سپاہی اشرف علی شامل ہیں،شرپسند عناصر کی شناخت کاعمل تیزی سے جاری ہے، پرتشدد عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا
9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی
پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے
آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ
اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان
عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب
کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف
میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان
پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا