شر پسندوں کی جانب سے رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے کچلنے کا واقعہ، عینی شاہد اہلکاروں کے بیانات سامنے آ گئے
رینجرز اہلکار کا کہنا تھا کہ رات تین بجے کا وقت تھا،دھرنے والی سائیڈ سے تیز رفتار گاڑی رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو مار کر آگے نکل گئی ، واقعہ میں رینجرز کے 3جوان شہید اور3 زخمی ہوئے،واقعہ میں اسلام آباد پولیس کے 3 اہلکار بھی زخمی ہو ئے ، جی ٹین اسلام آباد میں پولیس کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے ،گاڑی 150 سے زیادہ کی سپیڈ سے آئی اور لائٹس بند کی گئی تھیں،اس گاڑی نے رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو کچلا،تحقیقاتی اداروں کے مطابق سوشل میڈیا پر گمراہ کن پراپیگنڈا کر کے حقائق کو چھپانے کی مذموم کوشش کی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور بیانات آنے سے جھوٹ پھیلانے والے عناصر بے نقاب ہو گئے ہیں،
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کے حملوں سے رینجرز کے تین اہلکار شہید ہو گئے ہیں،شہید ہونے والے رینجرز کے اہلکاروں میں نائیک محمد رمضان شہید(عمر 47 سال، ساکن ضلع کرک)، سپاہی گلفام خان شہید (عمر 29سال، ساکن ضلع راولپنڈی ) اور سپاہی شاہنواز شہید (عمر 33سال، ساکن ضلع سبی) شامل ہیں،رینجرز کے شدید زخمی اہلکاروں میں نائیک عارف ، لانس نائیک آصف اور سپاہی اشرف علی شامل ہیں،شرپسند عناصر کی شناخت کاعمل تیزی سے جاری ہے، پرتشدد عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ رینجرز اہلکار سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کی تیز رفتاری سے شہید ہوئے، حادثے میں رینجرز کے تین اہلکار شہید ہوئے جبکہ چوتھے کی حالت تشویشناک ہے،شہید ہونے والوں میں نائیک محمد رمضان، سپاہی گلفام خان، سپاہی شاہنواز شامل ہیں،اوکاڑا کے سپاہی آصف کی حالت تشویشناک اللہ سے دعا ہے کہ ان کی شہادت کو قبول فرمائے،سیکیورٹی فورسز بشمول رینجرز ملک کا امن برقرار رکھنے کوئی کوتاہی نہیں کریں گے،
انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا
9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی
پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے
آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ
اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان
عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب
کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف
میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان
پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا