پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز انٹیلی جنس نے مشترکہ سنیپ چیکنگ کے دوران کراچی کے علاقے گلشن ضیا اورنگی ٹاؤن میں ایک ٹیوٹا پک اَپ سے بھاری تعداد میں گٹکا ماوا اور بیرون ملک سے سمگل شدہ سفینہ گٹکا برآمدکر لیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاری اعلامیہ کے مطابق ایک ٹیو ٹاپک اَپ میں بھاری تعداد میں گٹکا اور ماوااسمگل کیا جا رہا تھا، ڈرائیوراپنی راہ میں لگی ہوئی سنیپ چیکنگ کے خطرے کوبھاپنتے ہوئے کچھ فاصلے پرگاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا، تلاشی کے دوران گاڑی سے1848کلوگرام کے 88عدد تھیلے گٹکا ماوا اور 110کلو گرام کے 6عدد تھیلے غیر ملکی سفینہ گٹکا برآمدکر لیاگیا۔سمگلنگ میں استعمال ہونی والی گاڑی، برآمد شدہ گٹکا اور غیر ملکی سفینہ گٹکا مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کلکٹرئٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ نے ولیکا روڈ سائٹ کراچی میں قائم گودام پر چھاپہ مار کراسمگلڈ شدہ ایرانی 43.75 ٹن اسکمڈ ملک پاوڈر(خشک دودھ) تحویل میں لیکر ضبط کیا۔ترجمان کے مطابق ضبط شدہ اسکمڈ ملک کی مالیت پانچ کروڑ بیس لاکھ روپے ہے۔ ضبط شدہ ایرانی اسکمڈ ملک پاؤڈر (دودھ) 07 مزدا ٹرکوں پر لوڈ کر کے اے ایس اوکے گودام منتقل کیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ اور ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش اور تحقیقات جاری ہے۔واضح رہے کہ ایران سے اسمگل شدہ ڈیری کریم ، کوکنگ آئل اور بیکری آئٹمز کی ملک کے کئی شہروں میں غیرقانونی فروخت جاری ہے جس سے مقامی مینو فیکچررز شدید متاثر ہورہے ہیں۔ کراچی، سکھر، اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، پشاور اور جہلم میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ان ایرانی اشیاء کی سپلائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایران سے بڑھتی ہوئی اسمگلنگ قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے.

عرفان صدیقی کا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد پر زور

Shares: