باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ) نے حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیش نظر سینٹرل جیل کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں آپریشن کیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا۔ تینوں جیلوں کی تمام قیدی بیرکس اور سیلز کی تفصیلی تلاشی بذریعہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے لی گئی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق تلاشی کے دوران مختلف ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی کی گئی جن میں ٹیلی ویژن، بریکٹ فین، فریج، ایئر کولر، ناخن تراش، قینچی، لائٹرز، سٹیپلر ز، دستی گھڑی، گولڈ چین، پیڈسٹل فین اور سٹیبلایزر شامل ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ممنوعہ اشیاء قبضے میں لے لی گئی ہیں