راجن پور باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس ) گندم کی سمگلنگ ناکام،6 ٹرک جن میں 240 میٹرک ٹن گندم لوڈ تھی پکڑی گئی
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کی ہدایت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر راجن پور فرحان مجتبیٰ نے گندم کی سمگلنگ کو ناکام کر دیا۔ 6 عدد ٹرک جن میں 240 میٹرک ٹن گندم لوڈ تھی کو قبضے میں لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راجن پور کی ہدایت کے مطابق کسی بھی صورت میں گندم کی سمگلنگ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قبضے میں لی ہوئی گندم محکمہ خوراک کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایف سی بھی موجود تھے ۔
Shares:








