ممبئی: انڈیاز گوٹ لیٹنٹ میں نازیبا سوال کے تنازع میں پھنسے رنویر الہ آبادیہ نے واقعے کے تقریباً دو ماہ بعد یوٹیوب دوبارہ واپسی کی ہے-
باغی ٹی وی : رنویر الٰہ آبادیہ نے اتوار کو اپنے یوٹیوب چینل پر واپسی کے بعد ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے معافی مانگی کہا کہ یہ وقت ان کےلیے اور ان کے خاندان کےلیے بہت مشکل تھا انہیں جان سے مارنے کی دھمکیا ں ملیں، سوشل میڈیا پر نفرت کا نشانہ بنایا گیا اور میڈیا میں ان کے خلاف خبریں شائع ہوئیں، لیکن ان کے مداحوں کے پیغامات نے انہیں اس مشکل وقت میں بہت حوصلہ دیا۔
رنویر نے ان لوگوں سے خاص طور پر معافی مانگی جو انہیں اپنا بیٹا یا بھائی مانتے ہیں انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ اپنے مواد کو زیادہ ذمے داری سے بنائیں گے انہیں احساس ہوگیا ہے کہ ان کے کندھوں پر بہت بڑی ذمے داری ہے، کیونکہ لوگ انہیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے 40 ہزار فلسطینیوں کو بے دخل کر کے ان کے گھروں کو مسمار کر دیا
رنویر نے اپنی ٹیم اور ان اداکاروں، کھلاڑیوں اور دیگر مشہور شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا، انہوں نے بتایا کہ ان کے 300 رکنی عملے میں سے کسی نے بھی استعفیٰ نہیں دیا۔
رنویر نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے نئے سفر میں ان کا ساتھ دیں انہیں پوڈ کاسٹنگ اور مواد بنانا پسند ہے، اور وہ اپنے کام کے ذریعے اپنے ملک کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں وہ اس تنازع کو سزا نہیں سمجھتے، بلکہ اسے اپنے کام کو بہتر بنانے کا موقع سمجھتے ہیں، جب ان کی ذہنی صحت خراب ہو رہی تھی تو مراقبے اور دعا نے ان کی مدد کی اس سے انہیں احساس ہوا کہ صرف خدا ہی ان کے ساتھ ہے۔
عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد