اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے اندر اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رؤف حسن کو سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر شیخ وقاص اکرم کو نیا مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ پارٹی کی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ رؤف حسن کو پی ٹی آئی کے پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ بنا دیا گیا ہے، جو پارٹی کے نظریات اور پالیسیوں کو مزید منظم انداز میں ترتیب دینے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے جمعرات کو دو الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے، جن میں یہ اہم تقرریاں کی گئیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عمل میں لائے گئے ہیں۔ان تبدیلیوں کو پارٹی کے اندر ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد پارٹی کی پالیسی سازی اور عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیاں: رؤف حسن کی جگہ شیخ وقاص اکرم مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر
Shares: