ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں متاثرہ کمسن بچی کا بیان بھی قابل تسلیم گواہی قراردیا

لاہور ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں متاثرہ کمسن بچی کے بیان کو بھی قابل تسلیم گواہی قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی : لاہور ہائی کورٹ نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کامران کی عمر قید کے خلاف اپیل خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ 6 سالہ معصوم گڑیا کو اسکول جانے کے ایک ماہ بعد شیطان صفت کامران نے اسکول کے بیت الخلا میں زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچی نے عدالت میں سارا وقوعہ بلند حوصلے اور مضبوط الفاظ میں قلمبند کروایا، بچی کا بیان مدعی اور شواہد کےساتھ مطابقت رکھتا ہے، ٹرائل عدالت نے بچی کا بیان تسلیم شدہ قرار دےکر درست فیصلہ کیا۔

سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار

عدالت نے مزید لکھا کہ متاثرہ بچی کا بیان تسلیم کرنے کے اصول پر عمل کرنے کا بہترین وقت ہے، زیادتی سے متاثرہ فرد کا بیان زخمی فرد سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، مجرم کو سزا دلوانے کیلئے زیادتی سے متاثرہ شخص کا محض بیان ہی کافی ہے، مجرم کا وقوعہ کا مقدمہ تاخیر سے درج کرانے کا اعتراض ناقابلِ تسلیم ہے، والدین نے مقدمے کےنتائج پر غور و خوص کےبعد ہی بچی کا میڈیکل کرایا، ڈاکٹروں نے بھی بچی کےساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی،پراسیکیوشن نے بلا شک وشبہ مجرم کے خلاف اپنا کیس ثابت کیا۔

جسٹس امجد رفیق نے بچی کو بیت الخلا میں لے کر جانے والےشریک ملزم برکت کی بریت کی اپیل بھی خارج کر دی خیال رہے کہ گوجرانوالا کینٹ پولیس نے 2017 میں کامران اور برکت علی کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

قبل ازیں سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار کر لیا گیا

واقعہ کی اطلاع پر سی پی او ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا،متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ درج کر لیا گیا،مدعیہ مقدمہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی محلے میں ایک گھر میں کھیلنے گئی تو درندہ صفت ملزم ظہیر نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی، ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے محمد ظہیر کو گرفتار کرلیا. ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوۓ مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا۔ایس پی پوٹھوہار ڈویژن نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو شاباش دی، اور کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی،عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،

بول گیم شو کے نام پر فراڈ جاری،کروڑوں روپےبٹورلیئےمگرایف آئی اے پکڑنہ سکی

قبل ازیں ریس کورس پولیس نے اہم کاروائی کی اور شہری کو تاوان کی خاطر اغواء کرنے میں ملوث ارشد لنگڑا دو ساتھیوں سمیت گرفتارکر کے مغوی بحفاظت بازیاب کروا لئے، گرفتار ملزمان میں ارشد عرف لنگڑا کے علاوہ حسنین اور آصف شامل ہیں، ارشد لنگڑا راولپنڈی کے علاوہ اٹک، اسلام آباد میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی،رابری، زیادتی، ناجائز اسلحہ ، منشیات جیسے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ میرے بھائی اکبر علی کو ارشد عرف لنگڑا اور اس کے ساتھیوں نےگھر کام کے لیے بلایا، تشدد کیا اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے لاکھوں روپے لینے کے بعد تاوان کے لئے اغواء کیا-

کراچی سےلاپتہ ہونیوالی لڑکی کہاں سے ملی؟اہم خبرآگئی

قبل ازیں صادق آباد پولیس کی اہم کاروائی، 2 ماہ قبل 13 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگا چچا ہی قاتل نکلا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عطاء اللہ نے دوران انٹروگیشن قتل کرنے کا انکشاف کیا ، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتولہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ کم عمری میں رشتہ چچا زاد ( قاتل کے بھتیجے) کے ساتھ طے پایا تھا،مقتولہ کی بے جا ضد اور گھر سے بھاگ جانے کے ڈر کی وجہ سے فائرنگ کر کے قتل کیا،ملزم کے خلاف کاروائی اے ایس پی نیوٹاون سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او اورٹیم نے کیؤ

اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،دو سرغنہ گرفتار

اے ایس پی نیو ٹاون کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،اندھا قتل ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرنے پر سی پی او کی ایس پی راول اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ،سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ سفاک قاتل کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی-

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 3 شہری جاں بحق ایک خاتون زخمی

Comments are closed.