سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر ایمل ولی نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کیسز میں پیسے کا استعمال ہوتا ہے اور کیس رفع دفع ہو جاتا ہے۔

ایمل ولی خان نے گوجرانوالہ میں سکول میں طالبات کے ساتھ ہونے والے زیادتی کےو اقعہ کا ذکر کیا اور کہا کہ اسکول میں جنسی زیادتی کا کیس سامنے آیا، ٹیچر کا شوہر اسکول کی کنٹین چلا رہا ہے، چھوٹی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے، جو ایسا کرتے ہیں وہ درندے ہیں ریپ کیسز میں کتنی سزا ملی، ریپ کیسز میں فریق ریاست بنے، ان درندوں کو ایسی سزا دیں کہ باقی وحشیوں کو خوف آئے۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ کے سرکاری سکول میں طالبات کے ساتھ جنسی سیکنڈل سامنے آیا ہے، طالبات کے ساتھ زیادتی کی گئی، ویڈیوز بنائی گئیں بلیک میل کیا گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون سکول ٹیچر کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے طالبات کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بھی بنا رکھی تھیں ، ویڈیوز کی وجہ سے طالبات ڈر کے مارے خاموش رہیں، ملزم کئی برسوں سے سکول میں طالبات کی عزتوں کے ساتھ کھیل رہا تھا،

بھارت کا سب سے بڑا سیکس سیکنڈل،مودی کے اتحادی نے کی 400 خواتین سے زیادتی

ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

کوئٹہ نازیبا ویڈیو سیکنڈل،عدالت نے دو ملزمان کو بری کر دیا

گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی

لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

Shares: