باغی ٹی وی کندھ کوٹ(نامہ نگار) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بچی سے ریپ کرنے کا جرم ثابت,ملزم کو پھانسی کی سزا اور دس لاکھ جرمانہ عائد
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ فرسٹ ایڈیشنل سیشن کورٹ ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے جج محمد علی قریشی کا فیصلہ بچی سے ریپ کرنے کا جرم ثابت ہونے پرملزم کو پھانسی کی سزا اور دس لاکھ جرمانہ عائد ،جرمانہ نہ اداکرنے پر چارسال قیدکی سزا کا حکم ، ملزم اسد اللہ کھوسہ نے ایک سال قبل اپنے پڑوسی بچی دس سالہ فرحانہ عرف خوشی بھٹی سے جنسی زیادتی کی تھی ملزم سے والدین اور گواہوں نے 18 لاکھ روپے لیکرنجی سطح پر صلح کرلی تھی . ذرائع کے مطابق ڈی این اے کی رپورٹ ملزم کے خلاف تھی کورٹ ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سکھر سینٹرل جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔
کندھ کوٹ : بچی سے زیادتی ،مجرم کو سزائے موت 10لاکھ جرمانہ،عدالتی فیصلہ
