ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

0
78

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ نگار انصار عباسی نے کہا ہے کہ ریپ کے مجرموں کو پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انصار عباسی کا کہنا تھا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندوں کو سرعام پھانسی دے کر عبرت بنایا جا سکتا ہے۔

انصار عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نامرد بنا کر اُنہیں معاشرہ میں چھوڑ دینا اُنہیں عبرت نہیں بناتا بلکہ وہ معاشرہ کے لیے زندہ رہنے تک خطرہ ہی بنے رہیں گے۔

ایک صارف نے انصار عباسی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس موضوع پر ایک ڈاکٹر صاحب سے تفصیل میں گفتگو ہوئی وہ کہتے ہیں کہ castration سے صرف افزائش نسل کی صلاحیت ختم ہوتی ہے لیکن انسان جنسی تسکین حاصل کر سکتا ہے جبکہ "نامرد” بنانے کا اصل طریقہ عضو تناسل کو کاٹ دینا ہے۔اگر ایسا کیا جائے گا تو دنیا پاکستان کو ظالم اور سفاک ملک گردانے گی

ایک اور صارف میاں خلیل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نامرد بنانے کا فیصلہ صحیح نہیں ہے پھانسی کی سزا ہونی چاہیے، اور دوسری بات صرف مردوں پر قانون سازی کافی نہیں ہو گی عورتوں کو بھی حجاب لازمی ہونا چاہیے لباس ایسا ہو جس سے جسمانی خدوخال واضح نہ ہوں،

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ نا مرد بنانے سے مجرم مزید نفسیاتی امراض کا شکار ہوکر اور معاشرے سے انتقام کی سوچ اور اپنے ذہنی سکون کی خاطر دوسرے گھناونے جرائم کر سکتا ہے! میرے خیال میں سر عام پھانسی اور کم سے کم تین دن تک لاش کا لٹکتے رہنا ہی دوسروں کے لئے صحیح معنوں میں نشان عبرت بن سکتا ہے!

واضح رہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے بعد شہری حلقوں میں ریپسٹ کو سزا نہ ملنے پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ریپسٹ کو نامرد بنانے کی سزا دینے کے لئے قانون بنانے کی منظوری دی ہے، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ڈرافٹ پر کام شروع کر دیا ہے.

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

خاتون سے زیادتی کے بعد پولیس کو ہوش آ گیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس تعینات

زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، دو مشتبہہ ملزمان گرفتار

سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

سائیں بزدار کی نااہلی،موٹروے زیادتی کیس،3 روز گئے، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر

موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے

موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟

موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

واضح رہے کہ  لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے

موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

Leave a reply