گوجرانوالہ کیلئے راستہ ایپ اور ڈرائیونگ لائسنس اپوائنٹمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا

0
39

گوجرانوالہ کیلئے راستہ ایپ اور ڈرائیونگ لائسنس اپوائنٹمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا

باغی ٹی وی :گوجرانوالہ کیلئے راستہ ایپ اور ڈرائیونگ لائسنس اپوائنٹمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا.سسٹم کی افتتاحی تقریب ارفع کریم سافٹ ویئر پارک لاہور میں منعقد ہوئی.تقریب میں سی ٹی او گوجرانوالہ آصف صدیقی‘ ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے شرکت کی

راستہ ایپ اور ڈرائیونگ لائسنس اپوائنٹمنٹ سسٹم پنجاب آئی ٹی بورڈ نے وضع کیا ہے . ڈی جی فیصل یوسف نے اس بارے کہا کہ لائسنس بنوانے کیلئے شہری ویب پورٹل‘ ایپ‘فون سے ٹائم بک کروا سکیں گے،

سی ٹی او آصف صدیقی کا کہنا تھا کہ ایپ سے گوجرانوالہ میں نقل و حرکت آسان ا ور ٹریفک مسائل حل ہوں گے,

لائسنسنگ اپوائنٹمنٹ سسٹم سماجی فاصلوں کو برقرار اور کورونا سے بچاؤمیں مدد دے گا.راستہ ایپ کی سروسز لاہور‘فیصل آباد اور ملتان میں پہلے سے دستیاب ہیں.راستہ ایپ کی سروسز عنقریب سیالکوٹ میں بھی لانچ کر دی جائیں گی

Leave a reply