راولپنڈی: عمران خان پر وزیرآباد میں مبینہ حملے کے بعد پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے-

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا اس دوران سڑکیں بند کی گئی شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ راولپنڈی میں کئی مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

وزیراعظم کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات


راولپنڈی میں ہی احتجاج کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے احتجاج کے دوران سڑکیں بند تھیں ایک شہری نے مطالبہ کیا کہ اسے راستہ دیا جائے تا ہم اسے راستہ نہ دیا گیا جس کے بعد شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اس دوران قریب کھڑے لوگ ویڈیو بناتے رہے لیکن کسی نے اسکو روکا نہیں اور نہ ہی کھمبے پر چڑھنے سے منع کیا-
https://www.youtube.com/watch?v=2Z8yDutDZAc
بے حسی کا یہ عالم کہ احتجاج میں شامل سب افراد خاموش تماشائی دکھائی دیئے راولپنڈی مری روڈ پرشہری جب کھمبے کی بلندی پر پہنچا تاروں سے ٹکرایا تو اچانک آگ بھڑک اٹھی شہری بجلی کا جھٹکا لگنے سے اونچائی سے نیچے گر گیا-

اطلاعات کے مطابق شہری کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا یے ۔ 25 سالہ نوجوان کی شناخت زینت اللہ کے طور پر ہوئی ۔ جس کا مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے-

دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کھمبے پر چڑھنے والا پی ٹی آئی کارکن تھا تا ہم ابھی تک تصدیق نہ ہو سکی-

یہ بھی خبریں ہیں کہ یہ پی ٹی آئی سپورٹر نہیں تھا راہگیر تھا احتجاج کے باعث مانگنے پر بھی راستہ نہ ملنے کی وجہ سے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی ہے-

سی سی پی او لاہورنے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

Shares: