اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وزارت داخلہ نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں رؤف حسن پر مجموعی طور پر 6 مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے ایک مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) میں بھی درج ہے۔اس دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی رپورٹ نہیں آئی،گنڈاپور ہر بار اسلام آباد آتے ہیں اور لوگ یہاں سے گرفتار ہو جاتے ہیں،خیبرپختونخوا میں تو آپکو تفصیلات جلد مل جانی چاہیے،

رؤف حسن کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں،عدالت نے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور نیب سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں،اس مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد رپورٹ پیش کریں تاکہ کیس کی مزید کارروائی کی جا سکے۔

پیسہ زندگی میں کتنی اہمیت کا حامل؟ مبشر لقمان کا یو ای ٹی میں طلبا سے خطاب

بائیڈن کے اہم حکم منسوخ،ٹرمپ نے فوج میں ٹرانس جینڈر بھرتی پر لگائی پابندی

Shares: