رؤف حسن سمیت شریک 9 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0
70
rauf hassan

تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کر دیا گیا

ایف آئی اے حکام نے رؤف حسن کو عدالت پیش کیا،دوران سماعت ایف آئی اے نے رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی، عدالت نے پی ٹی آئی میڈیا سیل کی 2 خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

روف حسن سمیت 11 ملزمان پرپیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے،رؤف حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی کی عدالت پیش کیا گیا.تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ابھی تک ریکورنہیں ہوئے جی میل لاگ ان کرنا ہے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے،یہ لوگ واٹس ایپ گروپ چلا رہے ہیں، بیرون ملک سے لوگ شامل ہیں، ملزمان کے موبائل سے فیک اکاؤنٹس ملے ہیں، روف حسن میڈیا کو ہیڈ کرتے ہیں، روف حسن کی جانب سے ہدایت دی جاتی ہیں جس کے بعد عدلیہ اورانتظامیہ کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے، پیکا ایکٹ کے تحت کیسزمیں 30 دن کا ریمانڈ لیا جا سکتا ہے.

وزیر قانون میرا شاگرد ہے مجھے طعنے ملتے ہیں کہ نالائق شاگرد پیدا کیا،لطیف کھوسہ
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس حکومت کا کیا معیار ہے یہ تو فارم 47 کی حکومت ہے اس کے خلاف کیا پروپیگنڈا کرنا ہے ،حکومت کو تو خطرہ ہے کہیں حقائق سامنے نہ آ جائیں یہ تو پوری دنیا کہہ رہی ہے، عوام کو کیڑا مکوڑا سمجھا جا رہا ہے اس سے تو بہتر خاکی کیپ والا تھا،میرا حق ہے حکومت پر تنقید کرنا آپ کے ڈالے گئے ڈاکے پر بات کرنا،جب نواز شریف آتا ہے تو ہم کہتے ہیں یاسمین راشد کا چور آ گیا خواجہ آصف کو کہتے ہیں ریحانہ ڈار سے ہارا ہوا آ گیا پھر تو ہمیں بھی گرفتار کریں،لگائے گئے تمام سیکشنز قابل عمل نہیں ہیں کوئی الزام ثابت نہیں ہوتا،لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے،ہم جلوس نکالتے ہیں ہم پر دہشتگردی ایکٹ لگ جاتا ہے عدالت نے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ،وزیر قانون میرا شاگرد ہے مجھے طعنے ملتے ہیں کہ نالائق شاگرد پیدا کیا،رؤف حسن نے ملک کو 75 سال دئیے ہیں کینسر کے مریض ہیں ،رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ ہوا کیا اس میں کسی کو گرفتار کیا گیا حملہ آور کوئی اور تھے کپڑے کسی کے پہن رکھے تھے ،

،اگر ملزم کے بھاگ جانے کا خدشہ ہو تو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے،ایف آئی اے
وکیل علی بخاری نے کہا کہ چپڑاسی، ریسیپشن پر بیٹھے شخص یا سکیورٹی گارڈ سے کیا برآمد کرنا ہے؟ انہیں بھی ساتھ بٹھایاگیا ہے،بندے کو رکھ کر کیا کرنا ہے موبائل فون تو ان کے پاس ہیں،بندے کا لیبارٹری ٹیسٹ کروانا ہے تو بلڈ سیمپل لے جائیں بندہ کیوں چاہئے؟ ا سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہا کہ کہا گیا سرچ وارنٹ نہیں تھے قانون اس معاملے میں نرمی ظاہر کرتا ہے ،اگر ملزم کے بھاگ جانے کا خدشہ ہو تو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے،ریمانڈ کا مقصد صرف ریکوری نہیں بلکہ تحقیق کے لیے بھی ریمانڈ لیا جا سکتا ہے،اسپیشل پراسکیوٹر کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ ہم یہ نہیں کہتے ہم انہیں سزا دلانا چاہتے ہیں ہم کہتے ہیں تحقیقات ہوں،لطیف کھوسہ نے کہا کہ پہلے بھی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو سیل کیا گیا ایسے حملہ کیا گیا .روف حسن سمیت 9 ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے،عدالت نے رؤف حسن سمیت شریک 9 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا.محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے سنایا

پیکا ایکٹ کیس میں پی ٹی آئی میڈیا سیل کی دو خواتین کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے پیکا ایکٹ کیس میں پی ٹی آئی میڈیا سیل کی دو خواتین کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرلی،جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،ایف آئی اے پراسکیوٹر نے بتایا کہ یہ خواتین میڈیا سیل میں کام کرتی ہیں، لگائے گئے سیکشنزاہم اورثبوت موجود ہیں، ان ملازمین کوخاص مقصد کیلئے ملازمت پررکھا گیا،وکیل علی بخاری نے کہا کہ مجھے فائل سے فرحت اوراقرا کا رول دکھا دیں، عدالت نے 2 خواتین کی 50،50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی لی۔

رؤف حسن سمیت 12 ملزمان کی طرف سے روزانہ ریاست مخالف بیانیہ بنایا جارہا ہے،مقدمے کا متن
روف حسن اور گرفتار دیگر پی ٹی آئی کارکنان پر درج ایف آئی اے مقدمے کی کاپی منظر عام پر آ گئی ،پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور میڈیا سیل کے 12 ممبران مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں،درج مقدمے کے مطابق ملزمان ریاست مخالف بیانیے بنانے میں ملوث ہیں، ملزمان روزانہ کی بنیاد پر اندرونی اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملکر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ملزمان کی طرف سے روزانہ ریاست مخالف بیانیہ بنایا جارہا ہے، ملزمان میں وقاص احمد، روف حسن، آفاق احمد علوی، حمید اللہ، زیشان فاروق شامل ہیں،ملزمان میں سید اسامہ، محمد رضوان،محمد رفیق،سید حمزہ بھی شامل ہیں،ملزمان میں خاتون کارکنان فرحت خالد، اقرا الیاس اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں.

واضح رہے کہ رؤف حسن کو  اسلام آباد پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا،رؤف حسن کی گرفتاری پر ترجمان وزارت داخلہ کا بیان سامنے آیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران روف حسن گرفتار ہوئے،پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے،جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے،

تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

Leave a reply