تحریک انصاف کے رہنما ،ترجمان رؤف حسن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں عدالت پیش کیا گیا،
عدالت نے رؤف حسن کو ایک روز کے لئے مزید جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی،پراسیکیوٹر راجا نوید نے رؤف حسن کے خلاف مقدمے کا متن پڑھا اور رؤف حسن کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی،پراسیکیوٹر کا کہنا تھا چھاپے مارے گئے لیکن بدقسمتی سے مزید ملزمان تک رسائی فی الحال حاصل نہیں ہو سکی، ساتھی ملزمان کے نام معلوم کرنے ہیں، رؤف حسن کی کسٹڈی درکار ہے تاکہ ملزمان تک رسائی حاصل کی جا سکے
سیڑھیاں چڑھنے کے قابل نہیں، دو دن دوا نہ کھائیں تو رؤف حسن ویسے ہی مرجائیں گے،وکیل صفائی
وکیل صفائی علی بخاری نے عدالت میں کہا کہ رؤف حسن سے بارود کی برآمدگی نہیں ہوئی، سی ٹی ڈی نے ریڈ کیا، دو روز سے رؤف حسن کو کسٹڈی میں رکھا، پراسیکیوٹر سے پوچھیں رؤف حسن کا مقدمے میں کردار کیا ہے؟ رؤف حسن کو پیکا ایکٹ عدالت نے جیل بھیجا تو سی ٹی ڈی گرفتار کرنے پہنچی ہوئی تھی،رؤف حسن پر صرف ایما کی حد تک الزام ہے، برآمد تو کچھ نہیں ہوا، مدعی مقدمہ کا رؤف حسن کے خلاف بیان ہے تو سامنے لائیں، کئی ملزمان کو بیان کی روشنی میں 9 مئی مقدمات میں نامزد کر دیا گیا، حیران ہوں رؤف حسن کا ریمانڈ چاہیےکیوں،سمجھ نہیں آرہی مجھے، اگر ریمانڈ نہیں بنتا تو کیس سے ڈسچارج کرنا چاہیے، ریمانڈ ہی دینا ضروری نہیں، رؤف حسن 10منٹ گراؤنڈ فلور پر کھڑے رہے، سیڑھیاں چڑھنے کے بھی قابل نہیں، دو دن دوا نہ کھائیں تو رؤف حسن ویسے ہی مرجائیں گے، جیل ڈاکٹر نے رؤف حسن کا معائنہ کرنے سے معذرت کرلی، پمز اسپتال لے جانا پڑا، استدعا ہے کہ رؤف حسن کو کیس سے ڈسچارج کیا جائے۔
رؤف حسن کو ڈیجیٹل دہشتگرد بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم سب بھی ڈیجیٹل دہشتگرد کھڑے ہیں،شعیب شاہین
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت میں کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی سی سی ٹی وی بھی ہے، کہتے ہیں حملہ آوروں نے میک اپ کیا ہوا تھا، پہچانے نہیں جا رہے تھے، رؤف حسن کو ڈیجیٹل دہشتگرد بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم سب بھی ڈیجیٹل دہشتگرد کھڑے ہیں،علی بخاری نے کہا کہ پراسیکیوٹر کا شکریہ کہ انہوں نے مانا رؤف حسن دہشتگرد نہیں ہے، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا ملزم نے دہشتگردی کے لیے فنانسنگ تو کی ہے نا،انسداد دہشتگردی عدالت نے رؤف حسن کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا اور ملزم کو کل دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
رؤف حسن اور دیگر ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
واضح رہے کہ رؤف حسن کو اسلام آباد پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا،رؤف حسن کی گرفتاری پر ترجمان وزارت داخلہ کا بیان سامنے آیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران روف حسن گرفتار ہوئے،پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے،جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے،
تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک