دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے
ننکانہ صاحب: دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے۔
باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب ہیڈ بلوکی روڈ وزیر پور چوکی کے قریب دریائے راوی میں کشتی میں سوار 8 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خوروں نے 4 افراد کو زندہ نکال لیا، تاہم 4 بچوں کی تلاش جاری ہے۔
ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی میں ایک گھر کے افراد سوار تھے، اور جن بچوں کی تلاش جاری ہے ان میں تین بھائی اور ایک بہن شامل ہے، ڈوبنے والے بچوں میں 12 سالہ نور فاطمہ، 9 سالہ جواد، 6 سالہ آیان اور 5 سالہ ارسلان شامل ہیں۔
قبل ازیں سیہون شریف کے قریب مسافروں سے بھری دو بسیں حادثہ سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر آمری کے مقام پر آمنے سامنے ٹکرا گئیں، خوفناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے تھے-
ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی کا کہنا تھا کہ ایک مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی، دوسری کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے تصادم ہو گیا، زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کردیا گیا تھا زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے،تمام زخمیوں کو سیہون اسپتال میں طبی امداد دی گئی حادثے کا شکار کوچز مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تھیں-