اداکارہ روینہ ٹنڈن پر ہجوم کی حملہ آور ہونے کی کوشش،ویڈیو وائرل

فریقین نے ہمیں تحریری طور پر بتایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کروانا چاہتے۔‘
0
326
showbiz

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر ہفتہ کی رات کئی لوگوں نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ممبئی پولیس کے ایک افسر کے مطابق روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور کو لوگوں کے ایک ہجوم کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب ان کی کار نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو ٹکر ماری ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون کو اس وقت کار سے ٹکر ماری جب وہ گاڑی کو پارک کرنے کیلئے ریورس لے رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید لباس میں ملبوس روینہ کو متاثرہ اور مقامی لوگوں نے گھیرا ہوا ہے اور ان پر حملہ آور ہیں، لوگوں کو پولیس کو فون کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جب کہ ایک خاتون نے چیخ کر کہہ رہی تھیں کہ ’میری ناک سے خون بہہ رہا ہے، اس نے (روینہ) مجھ پر حملہ کیا‘۔

چین کا خلائی مشن چینگ ای 6 کامیابی سے چاند کے پراسرار تاریک حصے پر …

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن خود کو بچاتے ہوئے عوام سے اپیل کر رہی ہیں کہ برائے مہربانی مجھے مت ماریں جبکہ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کہ رہا ہے پولیس کو بلاؤ،بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نشے کی حالت میں تھیں اور انہوں نے عوام کو برا بھلا کہا اور ان پر تشدد بھی کیا، ویڈیو میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ تم نے حملہ کیا ہے، ہم پولیس کے پاس جائیں گے۔

متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ روینہ نشے کی حالت میں اپنے ڈرائیور کا دفاع کرنے کے لئے کار سے باہر آئیں اور ان کی ماں کو ٹکر ماری جس کے بعد ان کی والدہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں تاہم یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی نے کسی کو ٹکر نہیں ماری اور اداکارہ نے الزامات سے نمٹنے کے لئے وکیل سے رابطہ کیا ہے۔

پیر کو علی الصبح ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ کیا جا سکے گا

ویڈیو میں خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی ماں، بہن اور بھتیجی کے ساتھ روینہ کے گھر کے قریب سے گزر رہے تھےجب ہم نے احتجاج کیا تو روینہ کے ڈرائیور نے میری بھانجی اور میری ماں پر حملہ کیا روینہ ٹنڈن، جو خود نشے کی حالت میں تھیں، انہوں نے بھی باہر نکل کر میری ماں اور بھانجی کو وحشیانہ طریقے سے مارا‘ہم یہاں گزشتہ چار گھنٹوں سے کھار پولیس اسٹیشن میں ہیں اور کوئی بھی شکایت درج نہیں کر رہا ہے اور اس کے بجائے یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ آکر تنازع طے کرلیں۔‘

واقعہ کے بعد دونوں فریق الگ الگ شکایات درج کروانے کے لئے کھار پولیس اسٹیشن پہنچے اور پولیس نے کہا کہ بعد میں دونوں سمجھوتہ کرنے پر راضی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس راج تلک روشن (زون 9) نے کہا کہ ’اب معاملہ حل ہو گیا ہے، فریقین نے ہمیں تحریری طور پر بتایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کروانا چاہتے۔‘

یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی بر قرار

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کے وقت روینہ نشے میں نہیں تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف نظر آرہا ہے کہ روینہ کی گاڑی سے کوئی زخمی نہیں ہوا،دراصل، ہجوم روینہ کے گھر کے اندر گھس گیا اور فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، بھیڑ روینہ اور ان کے ڈرائیور کے خلاف جارح ہوگئی تھی جس کے بعد روینہ نے اپنے ڈرائیور کو بچانے کی کوشش کی اور اس دوران فریقین میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

Leave a reply