بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت (اے ایس دلت) نے انٹرویو کے دوران ایک بھارتی صحافی کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرویو کے دوران صحافی نے اے ایس دلت سے پہلگام حملے، پاک بھارت کشیدگی اور ان کے مبینہ دورہ پاکستان سے متعلق سوالات کیے۔ صحافی کے سوال پر اے ایس دلت غصے میں آ گئے اور کہا: "اس بات کا ثبوت دو کہ میں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے”۔صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب اے ایس دلت نے صحافی کو گالیاں دیں، مائیک پھینکا اور اسے دھکے دے کر باہر نکال دیا۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا۔ اسی تناظر میں 7 مئی کو بھارت نے پاکستان پر فضائی جارحیت کی، جس کا پاکستان نے مؤثر جواب دیا اور دشمن کے 6 طیارے مار گرائے۔
یہ واقعہ بھارتی میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ میں پائی جانے والی اندرونی کشیدگی اور سچائی سے گریز کی ایک اور مثال بن گیا ہے۔
راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران بزرگ شہری جاں بحق
برطانوی ایجنسی نے حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق منسٹر ٹولپ صدیق کو بڑا جھٹکا دے دیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی اہم ملاقات
اسرائیلی فوج کا غزہ کے 77 فیصد رقبے پر قبضہ، اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ