اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کو آج (اتوار) صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق پانی کی سطح 1750.50 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جس کے بعد فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نیلور اس عمل کی نگرانی کریں گے جبکہ ریسکیو، سیکیورٹی اور میڈیکل ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لیے مختلف مقامات پر تعینات رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور تمام ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ راول ڈیم کے اطراف غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس،دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پر اتفاق

خاتون کو بلیک میل، ملزم کو 3 سال قید، 4 لاکھ ہرجانے کا حکم

Shares: