سی ٹی ڈی پنجاب اور حساس ادارے نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے انتہائی خطرناک دہشت گرد "موسیٰ” کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنٹرول بٹن، حفاظتی فیوز وائر (7 فٹ)، اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد راولپنڈی میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکا تھا اور چند روز قبل ایک حساس مقام کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کر چکا ہے۔ دہشت گرد افغانستان میں متعدد بار ٹریننگ کے لیے جا چکا ہے اور فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر سے مسلسل رابطے میں تھا۔کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق اس بروقت کارروائی سے راولپنڈی ایک بڑے سانحے سے بچ گیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے پنجاب کو محفوظ بنانے کیلئےاپنے اہداف پر عمل پیرا ہے اور اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کےمتعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ہیلپ لائن نمبر 080011111 پر کال کریں

Shares: