راولپنڈی: والی بال میچ کے دوران فائرنگ،1 کھلاڑی ہلاک، 1 زخمی

0
35

راولپنڈی والی بال میچ کے دوران کھلاڑیوں میں فائرنگ سے مقامی کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا جب کہ ایک کھلاڑی شدید زخمی ہوگیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے سمبل میں والی بال میچ کے دوران پیش آیا، ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 

پولیس نے بتایا کہ دو مقامی ٹیموں کے درمیان فلڈ لائٹ والی بال میچ کھیلا جارہا تھا، میچ کے دوران معمولی تلخ کلامی پر عابد اور اعجاز نے دوسری ٹیم پر فائرنگ کردی، جس سے مقامی کھلاڑی جنید موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ناصر شدید زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر محمد نبیل نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری طرف کے پی کےعلاقہ پاراچنار میں چارنوجوانوں کو قتل کردیا گیا ہے ، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے پارا چنار میں ٹرکوں سے قومی سطح پر ٹیکس لینے کے سلسلے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کو فوری کنٹرول کرنے اور امن کا قیام یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ترجمان گورنر کے پی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق حاجی غلام علی نے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں چار نوجوانوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ سمیت ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم ہدایات جاری کردیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا اور حالات سے مکمل آگاہی حاصل کرتے ہی صورت حال کنٹرول کرنے ہدایات جاری کیں

Leave a reply