راولپنڈی:دو گاڑیوں میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

گاڑیوں کے درمیان خوفناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

راولپنڈی میں پرانے ٹول پلازہ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی:ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے گاڑیوں کے درمیان خوفناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راولپنڈی ٹی چوک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے،اسپیکر نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، اسپیکر نے اللّٰہ تعالیٰ سے ٹرایفک حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

دوسری جانب گجرات کے نواحی علاقہ باغانوالہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو تشیویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

لاہور:پولیس کااینٹی نارکوٹکس یونٹ منشیات فروش نکلا،4 اہلکار گرفتار،ڈی ایس پی فرارہو گیا

زخمیو ں کی شناخت 3 سالہ افنان، سات سالہ فیضان، 12 سالہ شہزاد اور 22 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینڈ تھا یا لینڈ مائن دھماکا تھا چیک کیا جارہا ہے-

ایشیاکپ2023:پاک بھارت ٹاکرا ہو گا یا نہیں،ماہرین نے کیا پیشگوئی کی؟

علاوہ ازیں کراچی میں ناظم آباد انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق انڈر پاس میں محسن بھوپالی کے نام کا بورڈ گر گیا،سائن بورڈ انڈر پاس سے گزرنے والی 2 موٹر سائیکلوں پر گرا، جس کی وجہ سے 3 افراد زخمی ہوئے،ایک متاثرہ موٹر سائیکل پر دو افراد کاشف اور عامر سوار تھے جو شاہ فیصل کالونی کے رہائشی ہیں،دوسری موٹر سائیکل پر عزیز آباد کا رہائشی شاہد سوار تھا،زخمیوں کو ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ، جہاں 35 سالہ عامر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حکومت نہ سنبھالتے تو عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دینا تھا. خرم دستگیر

Comments are closed.