وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریکارڈ وقت میں منصوبے مکمل ہونا بڑی کامیابی ہے، راولپنڈی رنگ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ راولپنڈی کے اسکولوں کو بحال کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام چل رہا ہے، اور دونوں منصوبے ریکارڈ وقت میں مکمل کیے گئے، پنجاب میں ایک سال کے اندر 12 ہزار کلومیٹر کی سڑکیں بنی ہیں، اور ریکارڈ وقت میں منصوبے مکمل ہونا بڑی کامیابی ہے، ان علاقوں میں بھی کام ہو رہے جہاں 30،30 سال کام نہیں ہوئے۔

مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب میں سڑکوں کاجال بچھایا دیا ہے، اور پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے عوام مطمئن ہیں، ٹیم ورک نے ہمیں آج کامیابی دلوائی ہے، اور ستھرا پنجاب کے ملازمین کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتی ہوں، ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آئی، اور سی ٹی ڈی نے جیسے کام کیا، میرے پاس تعریف کے لیے الفاظ نہیں، راولپنڈی رنگ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ راولپنڈی کے اسکولوں کو بحال کر رہے ہیں۔

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی کی خوبصورتی کے منصوبے کو بھی خود دیکھ رہی ہوں، مری میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کر رہے ہیں، اور جنوبی پنجاب کو بھی پینے کا صاف پانی ہم مہیا کریں گے،ہم نے عہد کیا ہے کہ اس پانی کی کمی کے مسئلے کو حل کریں گے،نالہ لئی کے دیرینہ مسئلے کو بھی ہم حل کر رہے ہیں، جبکہ واسا کی فٹ پرنٹ کو پورے پنجاب تک ہم پھیلا رہے ہیں،اب ہر شہر میں واسا فنگشنل ہو گا، اور ہر شہر کی اپنی مشینری ہو گی، ہر شہر کا اپنا ہیومن ریسورس ہو گا ، پنجاب میں سیوریج کا ایک اہم مسئلہ ہے، ہم اس سال کو ری ویمپ کرنے جا رہے ہیں، اور 12 مہینے کے بعد آپ کو بہت بہت بہتر پنجاب نظر آئے گا۔

شیخہ اسماء الثانی پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

Shares: